(ایجنسیز)
امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابق اہلکارایڈورڈ اسنوڈن نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا صنعتوں کی بھی جاسوسی کرتا رہاہے،امریکی حکومت کے نمائندے ان کی جان لینا چاہتے ہیں۔جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسنوڈن کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی
مختلف ملکوں کی صنعتوں کی بھی جاسوسی کرتا رہا ،جس سے امریکا کاکوئی قومی مفاد جڑا ہوا نہیں تھا،انھوں نے کہا کہ ایک میڈیا رپورٹ سے ان کو معلوم ہوا ہے کہ امریکا ان کی جان لینا چاہتا ہے، انھوں نے کہا کہ ان کے پاس این ایس اے کے مزید کوئی ڈاکیومنٹس نہیں ہیں اور وہ انھیں منتخب صحافیوں کو دے چکے ہیں۔